نائن زیرو پر چھاپہ ، ایم کیو ایم کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان
بدھ 11 مارچ 2015 10:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے ، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان کر دیا ، تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری آج بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں ۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے ، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا آج ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے اور تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری آج بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رینجرز نے نائن زیرو کے علاقے کا محاصرہ کر کے ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ اور نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات میں چھاپے مارے ۔ رینجرز کے اہلکاروں نے چھاپوں اور تلاشی کے دوران کمپیوٹرز ، ٹی وی اور دیگر سامان توڑ پھوڑ دیا ۔ فون اور کیمرے منقطع کر کے تباہ کر دیئے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے گھر ، اس کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے ، گرفتاریوں اور مظالم کا فی الفور نوٹس لیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.