کسی سینیٹر کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے، تمام جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، رضا ربانی
بدھ 11 مارچ 2015 14:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی کے رہنماء اور چیئرمین سینیٹ کیلئے تمام جماعتوں کے متفقہ امیدوار سینیٹر رضا ربانی نے حکومتی حمایت ملنے پر تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، کسی سینیٹر کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ حلف اٹھانے کے بعد کوشش ہوگی کہ جمہوری اداروں کو مضبوط ، سینیٹ کی بالادستی برقرار اور خود مختاری کی حفاظت کروں، انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، جب انسان کرسی پر بیٹھتا ہے تو اس کو سب کیساتھ قانون اور سینیٹ کے قواعد کے مطابق معاملہ کرنا ہوتاہے، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سب کو ایک نظرسے دیکھوں اورایک ہی نظرسے رولزکا اطلاق کروں۔
انہوں نے کہا کہ کسی سینیٹر کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے ،پارلیمنٹ کوہمیں فعال بنانا ہے۔ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے ہونا چاہئے اوراس میں تمام سیاسی جماعتوں کااتفاق رائے ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.