سرکاری گاڑیوں کی نیلامی شفاف طریقے سے کی جارہی ہے،مظفر سید
بدھ 11 مارچ 2015 16:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے سرکاری گاڑیوں کے نیلام کے طریق کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شفاف طریقے سے نیلامی کا مقصد سرکاری اخراجات میں بچت اور عوام کو کم خرچ پر گاڑی کی فراہمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نشتر ہال پشاور سے متصل کارپارک میں سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کل 73گاڑیاں نیلامی کے لئے پیش کیں ۔ پیش کی جانے والی گاڑیوں میں سرپلس ، ناکارہ اور سکریپ گاڑیاں شامل تھی ۔ نیلامی کی نگرانی ایڈمنسٹریشن ، فنانس ، ایکسائز اور ٹیلی کمیونیکیشن کے محکموں کے نمائندوں نے کی۔ گاڑیوں کی نیلامی قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد بولی کے زریعے کی گئی ۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کہا کہ نیلامی میں صرف اُن گاڑیوں کو فروخت کیا جاتا ہے جو یا تو استعمال کے قابل نہ ہویا جن کی مرمت پر زیادہ اخراجات آتے ہوں ۔
اُنہوں نے کہا کہ ایسی گاڑیوں کو وقفوں وقفوں سے نیلام کر کے سرکاری وسائل کی بچت کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کو تمام قانونی کاروائی پورا کرنے کے بعد نیلامی کے لئے پیش کیا جاتا ہے ۔ اُنہوں نے بولی دہندگان کو یقین دلایا کہ خریدنے کے بعد ان گاڑیوں کے کاغذات میں کسی بھی مسئلے کی صورت حکومت پوری طرح ذمہ دار ہو گی ۔ اُنہوں نے نیلامی کے طریقہ کار کو کُھلا اور شفاف رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بولی دہندگان کی سہولت کو اولیت دینے کی ہدایت کی ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.