عدلیہ تمام تر دباؤ سے بالاتر ہوکر فیصلے کررہی ہے، جسٹس محمد نور مسکانزئی،
بینچ اور بار کے خوشگوار تعلقات سے انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ
بدھ 11 مارچ 2015 22:38
کوئٹہ ( ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء ) عدلیہ تمام تر دباؤ سے بالاتر ہوکر فیصلے کررہی ہے۔عدالتوں نے عوام کو انصاف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ملک میں عدلیہ پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے، عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے عدالتوں سے رجوع کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے زیراہتمام موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نئے عدالتی سال کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
تقریب سے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال احمد کاسی، جنرل سیکرٹری بلوچستان بار ایسوسی ایشن ثناء اللہ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید اقبال شاہ، وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل محمد شریف ایڈووکیٹ، سینئر ایڈووکیٹ ایاز ظہور، پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان طارق محمود بٹ، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ناظم الدین، ڈپٹی اٹارنی جنرل بلوچستان شیرشاہ کاسی اور رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ نذیراحمد لانگو نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.