کراچی کے سیاسی امن کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو ممکن بنایا جائے، نادر اکمل لغاری ،
کراچی کے حالات سے ملک کی معیشت متاثر ہوتی ہے، پاکستان کا استحکام کراچی سے وابستہ ہے،کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر امن اور ترقی ممکن نہیں ہے،رہنماتحریک انصاف
بدھ 11 مارچ 2015 23:20
کراچی (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کا ہنگامی اجلاس بدھ کو سندھ کے صدر سردار نادر اکمل خان لغاری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی کی سیاسی صورت حال پر غور وخوض کیا گیا۔ اس موقع پر نادر اکمل لغاری نے کہا کہ کراچی کے سیاسی امن کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو ممکن بنایا جائے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو حق ہے کہ اگر ان پر لگائے گئے الزام غلط ہیں تو عدالت سے رجوع کریں۔
سیاست میں اسلحہ کلچر کے خاتمے کی ہمیشہ حمایت کریں گے۔ کراچی کے حالات سے ملک کی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ پاکستان کا استحکام کراچی سے وابستہ ہے۔ کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر امن اور ترقی ممکن نہیں ہے۔ اجلاس میں سید حفیظ الدین، فردوس نقوی، ثمر خان، جمال صدیقی، خرم شیر زمان، عزیز آفریدی اور دیگر نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.