ورلڈکپ جیتنا ہے تو یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے: عمران خان
جمعرات 12 مارچ 2015 22:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ورلڈکپ جیتنا ہے تو یاسر شاہ کو کھلانا چاہئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سرفراز اچھا کھلاڑی ہے لیکن اسے پہلے میچوں میں بھی کھلانا چاہئے تھا، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف جن بلے بازوں کو ٹیم میں شامل کیا انہیں کھلایا جائے تاہم ایک فاسٹ باﺅلر کو ڈراپ کر کے یاسر شاہ کو موقع دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا سے ہو گا اور آسٹریلیا پیس اٹیک کو بہتر طریقے سے کھیلتی ہے لیکن سپن باﺅلنگ کے سامنے پریشان ہوتی ہے اس لئے یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھلانے سے میچ میں فتح کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں یاسر شاہ کو محض بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا جو غلط تھا کیونکہ بھارتی بلے باز سپن باﺅلنگ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس میچ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
قومی ٹیم کے ورلڈکپ جیتے کے چانس کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چانسز ہمیشہ اچھے رہے ہیں جبکہ یہ عالمی کپ تو ہے ہی کوارٹر فائنل کا، جو ٹیم کوارٹر فائنل میں چلے جائے گی اس کے چانسز کئی گنا بڑھ جائیں گے اور پاکستان ایسی ٹیم ہے جو ناک آﺅٹ مرحلے میں ہمیشہ بہتر کارکردگی دکھاتی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.