سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قائمقام صدر چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے ملاقات ‘چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی
جمعہ 13 مارچ 2015 16:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے قائمقام صدر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کی اور انہیں بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور قومی اسمبلی اور سینٹ کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور تمام امور پر مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینٹ کے چیمبر میں قائمقام صدر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کی اور انہیں بلا مقابلہ سینٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
سپیکر نے کہا کہ میاں رضا ربانی کا بطور چیئرمین منتخب ہونا پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لئے خوش آئند ہے اور سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے انہیں چیئرمین منتخب کیا ہے۔(جاری ہے)
پارلیمنٹ کی بالادستی اور 1973 کے آئین کی بحالی میں میاں رضا ربانی نے اہم کردار ادا کیا اور 18ویں ترمیم کی سابق دور حکومت میں منظوری اور تیاری میں ان کا مرکزی کردار تھا۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ وہ چیئرمین کے طور پر غیر جانبدارانہ طریقے سے ایوان کو چلائیں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا ہے۔ اس موقع پر سینٹ اور قومی اسمبلی کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور تمام امور پر مشاورت سے فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دریں اثناء قائمقام صدر سے خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شوکت الله ‘ بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسرار الله زہری‘ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سابق چیئرمین انور بیگ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے جمعہ کو ملاقاتیں کیں اور انہیں چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.