سبی،تنخواہوں کی بندش کے خلاف ایپکا کی علامتی بھوک ہڑتال نویں روز میں داخل
جمعہ 13 مارچ 2015 22:52
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء)تنخواہوں کی بندش کے خلاف ایپکا کی علامتی بھوک ہڑتال نویں روز میں داخل۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سبی پریس کلب کے سامنے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو نو روز گزر گئے لیکن ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی،نویں روز ایپکا سبی کے رہنماء بابو اللہ ڈتہ اور یار محمد کو ایپکا کے ضلعی صدر محراب خان خجک نے ہار پہنا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بٹھایا ،دریں اثناء ایپکا کے ملازمین نے سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور احتجاجی دھرنا و مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا ضلع سبی کے صدر محراب خان خجک،جنرل سیکرٹری منیر احمد لودھی،وطن ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدر ملک شاہ میر خان،جی ٹی ائے کے رہنماء جان محمد خجک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی بلاجواز بندش ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف ہے تنکواہوں کی بندش کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں اور ملازمین کے بچے نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ خزانہ آفیسر سبی کی جانب سے بلاجواز تنخواہوں کی بندش کا صوبائی حکومت اور کمشنر سبی ڈویژن نوٹس لے، اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے فی الفور احکامات جاری کرکے ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج ہونے سے بچایا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.