آئندہ دو تین سال میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔خواجہ آصف،
، بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز اتارنے پڑے تو اتاریں گے، وزیر پانی وبجلی کا آئیسکو کے ملازمین کے قتل پر ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب
جمعہ 13 مارچ 2015 23:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بجلی چور احتجاج کرتے ہیں ، بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز اتارنے پڑے تو اتاریں گے ، آئندہ دو تین سال میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔اسلام آباد میں آئیسکو کے ملازمین کے قتل پر ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی کی جان لینا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا چوروں کے جلسوں کی کوریج کرتا ہے ، بجلی چور واپڈا کے دفاتر پر حملہ کرتے ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں واجبات نہیں ملیں گے وہاں بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔ ایسے علاقوں میں ٹرانسفارمرز اتارنے پڑے تو اتاریں لیں گے۔(جاری ہے)
جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں ہمیں زیادہ فعال ہونا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ صرف 8 سے دس گھنٹے کی جا رہی ہے جہاں اٹھارہ یا بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری ہوتی ہے۔
پاکستان واحد ملک ہے جہاں بجلی چوروں کے جلوس نکلتے ہیں، کسی میڈیا چینل کو یہ توفیق نہیں ہوتی کہ وہ یہ بتائے کہ احتجاج کرنے والے بجلی چور ہیں۔ ہم نے پہلی مرتبہ انڈسٹری کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا ہے جبکہ ٹرانسمیشن سروس کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں ، آئندہ دو تین سال میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.