بلوچستان بھر میں پولیو کے خلاف مہم پیر سے شروع ہوگی
ہفتہ 14 مارچ 2015 21:51
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) محکمہ صحت اور ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے بلوچستان بھر میں پولیو کیخلاف تین روزہ قومی مہم سوموار کے روز شروع ہوگی ‘بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سیل (ای او سی ) سے جاری کیئے گئے بیان کے مطابق پولیو کے خلاف تین روزہ مہم صوبے کے 29اضلاع میں شروع کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ میں مہم چند روز کیلئے موخر کیاگیا ہے‘ مہم کے دوران 24لاکھ72ہزار6سو 16بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ‘ مہم کے دوران چھ ہزار چار سو 98موبائل ٹیمیں ‘ 789فیکسڈ سائیڈ ‘ 311ٹرانزیٹ روٹس ‘ 594سی آئی این اورایک ہزارتین سو بتیس ایریا انچارج حصہ لیں گے۔
مہم میں افغان پناگزین کے بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے ‘ مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ‘ کوئٹہ میں سیکورٹی کی عدم دستیابی کے باعث پولیوکے خلاف مہم چند روز کیلئے موخر کیا گیاجبکہ کوئٹہ میں چار لاکھ85ہزار743بچوں کو پولیو کے قطرے بعد میں پلائے جائیں گے۔(جاری ہے)
ای اوسی سے جاری کیے گئے بیان میں والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ صوبے سے جلد از جلد پولیوکاخاتمہ ممکن ہوسکے ۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے دو کیسزسامنے آئے ہیں جس میں پہلا کیس قلعہ عبداللہ جبکہ دوسرا کیس لورالائی میں سامنے آیا۔بچوں کو زندگی بھرمعذوری سے بچانے کیلئے عوام سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.