پنجاب حکومت اور گھی مل مالکان میں مذاکرات کامیاب ہو گئے
ہفتہ 14 مارچ 2015 22:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت اور گھی مل مالکان میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ فریقین قیمتوں میں کمی کے فارمولے پر متفق ہو گئے ۔ جن ملز مالکان نے گھی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی انہیں فوری طورپر پندرہ روپے کمی کرنا ہو گی۔ پہلے سے قیمتیں کم کرنے والی ملز کمی کی پابند نہیں ۔ایوان وزیر اعلی لاہور میں رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی ٹیم اور گھی ملز مالکان کے درمیان مزاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ۔
طویل بات چیت کے بعد فریقین نے قیمتوں میں کمی بارے فارمولا وضع کر لیا۔ فارمولے کے مطابق جن کمپنیوں نے گذشتہ آٹھ ماہ میں قیمتیں کم نہیں کیں وہ فوری طور پر قیمتیں 15 روپے فی کلو گرام کم کرنے کی پابند ہونگی ۔ پنجاب حکومت نے کمپنیوں کو پیکنگ کے ڈبے پر اجزائے ترکیبیی چھاپنے کا پابند بھی کر دیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گھی کی کوالٹی کو ہر صورت چیک کیا جائے گا ۔
کمپنیاں یہ بتانے کی پابند ہونگی کہ وہ عوام کو کیا کھلا رہی ہیں۔ مذاکرات میں اس بات پر امر پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ قیمتیں کم کرنے والی کمپنیاں دستاویزی ثبوت دینے کی پابند ہوں گی جن کے بارے میں حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ مذاکرات میں حکومت اور گھی ملز مالکان میں طے پایا ہے کہ بہتر گھنٹے کے اندر وضع کردہ فارمولے پر عمل درآمد کرنے اور اپنی پیکنگ پر نئی قیمتیں درج کرنے کی پابند ہونگی ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.