کترینہ رنبیر کی والدہ کے قصیدے پڑھنے لگیں
پیر 16 مارچ 2015 11:47
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) کہتے ہیں کہ بہو کے سسرال میں قدم جمانے کا راستہ ساس سے ہوکر گزرتا ہے اور بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی اسی فارمولے پر عمل کرتی ہوئی ہر جگہ اپنی ہونے والی ساس یعنی رنبیر کپور کی والدہ کی شان میں قصیدے پڑھتی نہیں تھکتیں۔
(جاری ہے)
بھارتی ویب سائیٹ کو اپنے انٹرویو میں جب کترینہ کیف سے رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نیتو سنگھ انتہائی خوبصورت، شاندار اور لاجواب شخصیت کی مالک ہیں جو انتہائی کم عمری میں بالی ووڈ میں آئیں اور اپنے عروج میں ہی جس سے محبت کی اسی سے شادی کرلی۔
کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ نیتو سنگھ کے علاوہ ان کے رشی کپور بھی عظیم انسان ہیں وہ ان کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکی ہیں اور اس دوران دونوں کئی مرتبہ اکٹھے کھانا بھی کھاچکے ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ اوررنبیر کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں اوردونوں نجی تقریب ہو یا بالی ووڈ کی حتیٰ کہ تفریح مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.