الیکشن ٹربیونل کل حلقہ این اے 125کے دس پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کا معائنہ کریگا
پیر 16 مارچ 2015 13:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کل ( منگل ) کو حلقہ این اے 125کے دس پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کا معائنہ کرے گا۔ پی ٹی آئی کے این اے 125سے ناکام امیدوار حامد خان نے مذکورہ حلقے میں مبینہ دھاندلی کیخلاف انتخابی عذر داری دائر کر رکھی ہے۔
(جاری ہے)
گزشتہ سماعت پر ٹربیونل نے (ن) لیگ کے کامیاب امیدوار خواجہ سعد رفیق اور ناکام ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار حامد خان کو پانچ ‘ پانچ پولنگ اسٹیشنز منتخب کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم پانچ ‘ پانچ پولنگ اسٹیشنز کے نمبرز فراہم نہیں کئے جسکے بعد ٹربیونل نے خود ہی دس پولنگ اسٹیشنز کا انتخاب کیا۔
منتخب پانچ پولنگ اسٹیشنز سے خواجہ سعد رفیق اور پانچ سے حامد خان کامیاب ہوئے تھے ۔ منتخب کردہ پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ اسٹیشن نمبر 30‘32‘112‘120‘151‘46‘98‘193‘194اور 195شامل ہیں۔ ٹربیونل کے جج آج منگل کے روز ان پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.