بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، مکانوں کی چھتیں گرنے سے درجنوں افراد زخمی

پیر 16 مارچ 2015 16:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے،مکانوں کی چھتیں گرنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی، بولان اور سبی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ہرنائی کی 5شاہرائیں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ہرنائی کا بلوچستان کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے جس نے مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مکانات کی چھتیں گر نے کے باعث درجنوں افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :