سانحہ یوحناآباد پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے، اقلیتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے‘چیئرمین پیاف
پیر 16 مارچ 2015 17:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ تاجر برادری مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے ،یوحناآباد میں خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کا ضیائع افسوسناک ہے ، موجودہ حکومت ملک میں دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور فول پروف انتظامات کر رہی ہے تاکہ دہشت گروں اور ان کے سر پرستوں کا جلد خاتمہ ہو سکے،دہشت گردوں کی اس جنگ میں ہم سب ایک ہیں تاجر برادری مصیبت کی اس گھڑی میں مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے د ہشت گردی کی جنگ کے خلاف ہم سب پاک فوج کے اور حکومت کے ساتھ ہیں ۔
زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لئے کام کیا ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے تک پیچھا کرے گی اور ساڑھے18کڑوڑ عوام ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے خاتمہ پرعزم ہو چکے ہیں امن کے دشمنوں کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کا غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔(جاری ہے)
ملک طاہر جاوید نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت ذمہ داری کے ساتھ پورا کرے گی ۔انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.