یوحنا آباد خودکش حملوں کے خلاف مسیحی برادری کااحتجا ج جاری ،، لاہور میں پرتشدد مظاہروں میں 2افراد جاں بحق اور12زخمی، رینجرز نے فیرو ز پور روڈ کا کنٹرول سنبھا ل لیا ، پنجاب حکومت کا ہلاک افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان، تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کار کی ٹکر سے دوافراد کی ہلاکت کا نوٹس ، انکوائری کا حکم ، یوحناآباد میں چرچ پر حملوں کے بعد احتجاج کے دوران جلائے جانیوالے دوافرادمیں سے ایک کی شناخت ، قصور کا رہائشی نکلا
پیر 16 مارچ 2015 20:52
لاہور/کوئٹہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) یوحنا آباد خودکش حملوں کے خلاف لاہور سمیت ملک کے مختلف شہرو ں میں مسیحی برادری کااحتجا ج جاری ہے ، لاہور میں پرتشدد مظاہروں کے نتیجے صورتحال میں 2افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ، علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ،حالات پر قابوپانے کے لئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا جس نے کنٹرول سنبھال لیا ، سانحے کے خلاف صوبے بھر میں تمام مشنری اسکولز ایک روز کے لئے بند رہے۔
پیر کو سانحہ یوحنا آباد کے خلاف پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری سراپا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا تاہم یہ احتجاج پرتشد د مظاہروں کی شکل اختیار کر گیا لاہور کے فیروز پور روڈ پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے میٹرو بس سروس بند کردی جب کہ مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے تاہم اس دوران جب مظاہرین نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار خاتون نے جان بچانے کے لئے کار تیزی سے دوڑا دی جس کی زد میں آکر 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 زخمی دم توڑ گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.