لاہورواقعہ قومی سانحہ ہے، یہ پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش ہے، دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں کارروائی کر جاتے ہیں، جب اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو پوری دنیا میں انگلیاں ہم پر اٹھنا شروع ہو جاتی ہیں، وفاقی اورصوبائی حکومتیں مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں، دو افراد کو زندہ جلائے جانے والا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے، عبادت گاہوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے ، اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیاجائے، قومی اسمبلی میں مختلف جماعتوں کے ارکان نوید قمر، آسیہ ناصر، عبدالرحیم مندوخیل، غلام احمدبلور اور دیگر کاسانحہ یوحنا آباد بار ے اظہار خیال
پیر 16 مارچ 2015 23:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) ارکان قومی اسمبلی نے سانحہ لاہور پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دے دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش ہے، دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں کارروائی کر جاتے ہیں، جب اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو پوری دنیا میں انگلیاں ہم پر اٹھنا شروع ہو جاتی ہیں، وفاق و صوبائی حکومتیں مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں، دو افراد کو زندہ جلائے جانے والا واقعہ قابل مذمت و انتہائی تشویشناک ہے، خصوصی ساٹک فورس بنائی جائے جو صرف عبادت گاہوں کو سیکیورٹی فراہم کرے۔
پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ یوحنا آباد لاہور پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے کہاکہ سانحہ لاہور انتہائی تشویشناک ہے، لاہور کا انتخاب کیوں کیا گیا، یہ پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش ہے، نیشنل ایکشن پلان بنایا مگر دہشت گردوں کو باز رکھنے میں ناکام رہے ہیں، دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں کارروائی کر جاتے ہیں، صوبائی و وفاقی حکومت اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں اور اقلیتوں کو تحفظ دے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.