رفیقی شہید روڈ کی مرمت کا کام مکمل، سڑک کو ٹریفک کیلئے کھو ل دیا گیا
منگل 17 مارچ 2015 17:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) زیر زمین سیوریج لائن ٹوٹنے کے باعث تباہ ہو نے والی جناح اسپتال کے سامنے والی سڑک رفیقی شہید روڈپر ایس آر سیمنٹ کے ذریعے مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا اور ٹریفک کیلئے سڑک کو کھو ل دیا گیاتاکہ عرصہ سے اس اہم کوریڈور پر ٹریفک کی دشواریاں دور کی جاسکیں۔۔ کمشنر کراچی نے رفیقی شہید روڈ کی مر مت کے کام کی تکمیل پر کمانڈر کراچی اور کنٹونمنٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے مر مت کا کام مکمل ہونے بعد کمشنر کراچی کو مر مت کے کام کی تفصیل سے آگا ہ کیا اور بتا یا کہ زیر زمین سیوریج لائن کی تبدیلی کا پی سی ون تیا ر ہو چکا ہے اور منظوری کے مراحل میں ہے۔کمشنر کراچی نے کہا کہ فوری نوعیت کے کام سے شہریوں کو رفیقی شہید روڈ کے استعمال میں تکلیف سے نجات ملے گی۔(جاری ہے)
کمشنر نے ۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے کہا ہے کہ وہ روڈ کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سٹرک دوبارہ خراب نہ اور سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبہ کی تکمیل تک قابل استعمال رہے ۔
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے حال ہی میں رفیقی شہید روڈ پر ٹریفک کی دشواریوں کی شکایات کے پیش نظر وہاں کادور ہ کر کے فیصلہ کیاتھا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی کا منصوبہ فوری طور پرتیا ر کیا جا ئے گا۔ اورمنصوبہ کی تکمیل سے قبل سڑک کی اہمیت اور شہریوں کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری نوعیت کا کام کر کے سڑک کو قابل استعمال بنا یا جا ئے گا ۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور کمانڈر کراچی کی ہدایا ت ہیں کہ شہریوں کیلئے آسانیا ں پیدا کی جائیں۔وزیر اعلی سندھ نے خصو صی دلچسپی لی ہے اور ان کی ہدایت پر رفیقی شہید روڈ کے زیر زمین سیوریج لائن کی تنصیب کا پی سی ون تیار کیا جا چکاہے اور اس کی ابتدائی منظوری دی جا چکی ہے۔ حتمی منظور ی کے بعد جلد از جلد سیوریج لائن کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جا ئے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سڑک ہے شاہراہ فیصل کو کورنگی سے ملانے کے لئے متبادل روڈ کے طور پر بھی استعمال ہو تی ہے۔ چالیس سال سے زیادہ پرانی سیوریج لائن ہے ۔مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کے فقدان کی وجہ سے سیوریج لائن کی تنصیب کا کام تاخیر کا سبب بنا ۔ تاہم واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سیوریج لائن کی تنصیب کا پی سی ون تیا ر کر لیا ہے۔ جو منظوری کے ٓاخری مراحل میں ہے۔سیوریج لائن تبدیل کی جا ئے گی جس کے بعد امید ہے کہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جا ئے گا۔ کمشنر کو بتا یا گیا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے تیس انچ تک کی سیوریج لائن نصب کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.