شوہر کے علاوہ میرے دل میں ایک ٹام بوائے ہے ‘اداکارہ صنم سعید
بدھ 18 مارچ 2015 11:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگرچہ اپنے دل سے تو وہ ایک ٹام بوائے ہیں مگر انہیں ایک تصور کو برقرار بھی رکھنا ہے کیونکہ یہ مجبوری ہے۔ٹی وی پروگرام ٹونائٹ ایچ ایس وائی کی چوتھی قسط میں صنم سعید اور اداکار جنیدخان نے شرکت کی۔شو میں صنم سعید کا تعارف کراتے ہوئے میزبان ایچ ایس وائی نے کہا کہ ہم دونوں بچپن کے دوست ہیں اور صنم اس زمانے میں ایک ٹام بوائے کے طور پر زیادہ جانی جاتی تھیں۔
ڈراموں میں اپنے سنجیدہ کرداروں کی بناء پر شہرت حاصل کرنے والی صنم سعید کا کہنا تھا کہ جلد وہ ایک فلم ‘بچانا’ میں نظر آئیں گی جس میں وہ ایک چلبلی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو کہ ان کے پرستاروں کے لیے ایک خوشگوار تبدیلی ہوگا۔(جاری ہے)
ڈراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صنم سعید نے بتایا کہ آخر وہ کیوں گلیمرس کرداروں میں نظر نہیں آتیں کیونکہ وہ ڈراموں کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لانا چاہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے اصل کامیابی وہ تھی جب ایک ماں نے کہا کہ وہ مجھ سے متاثر ہوکر اپنی چودہ سالہ بیٹی کی شادی نہیں کررہی یا ایک لڑکی نے مجھے بتایا کہ اس نے میرے ڈراموں کو دیکھ کر اپنی تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح کے تبصرے بہت زیادہ معنی رکھتے ہیں۔صنم سعید نے کہا کہ وہ اپنے شعبے میں کسی خاس فرد کے قریب نہیں مگر ہر ایک کے ساتھ کام کررہی ہیں۔گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر فرحان کو بچپن سے جانتی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.