حج کرپشن عملدرآمد کیس ،سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے افسران کیخلاف جاری کردہ عدالتی نوٹس کا جواب دو ہفتوں میں طلب
بدھ 18 مارچ 2015 14:59
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) سپریم کورٹ نے حج کرپشن عملدرآمد کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے افسران کیخلاف جاری کردہ عدالتی نوٹس کا جواب دو ہفتوں میں طلب کرلیا ۔تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو ہم نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا تاحال اس کا کوئی جواب نہیں آیا ۔
عدالتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے یہ کلچر اب بدلنا ہوگا کسی کو عدالتوں کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دینگے جو بھی آئین و قانون کی خلاف ورزی کریگا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیئے ہیں جبکہ اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے ایف آئی اے کی جانب سے حج کرپشن کیس میں پیش رفت کی رپورٹ پیش کی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حج کرپشن کیس میں ملوث تمام ملزمان کیخلاف حتمی چالان مکمل کرکے ماتحت عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی ، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل ، سعودی عرب میں پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے احمد فیض سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.