قانون نافذ کرنیوالے ادارے بے خوفی سے آپریشن جاری رکھیں: آرمی چیف
بدھ 18 مارچ 2015 18:46
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ قانون نافذ کرنےوالے ادارے بے خوفی سے آپریشن جاری رکھیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ کیا۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سے پاس آؤٹ ہونے والے پہلے بیج سے ملاقات کی اور تربیتی عمل کا مشاہدہ کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنیکا عزم کر رکھا ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں عوام اپنی صفوں میں چھپے دشمنوں کی نشاندہی کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔
دہشتگردوں کے ٹھکانوں تک پیچھا کرنے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے بیج میں 500 سیکیورٹی اہلکارروں نے تربیت مکمل کی جن میں رینجرز، ایف سی، ایس پی ڈی اور اے این ایف کے 200 اہلکار، فضائیہ اور بحریہ کے 100 اہلکاراور صوبوں سے پولیس اور ایلیٹ فورس کے 200 جوان شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.