وزیراعظم نے طارق عظیم کو کینیڈا میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر تعینات کردیا ، تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،طارق عظیم آئندہ دو ہفتوں کے دوران اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے
بدھ 18 مارچ 2015 19:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے اطلاعات و نشریات کے سابق وزیر مملکت طارق عظیم کو کینیڈا میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر تعینات کردیا ہے ، ان کی تقرری کی باضابطہ منظوری دیدی گئی ہے اور وہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کے عہدے پر تعینات رہنے والے سابق سینیٹر طارق عظیم کو کینیڈا میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے ۔ ایک سال سے کینیڈا میں ہائی کمشنر کا عہدہ خالی تھا اور دفتر خارجہ اس سے قبل نان کیریئر آفیسر کو کینیڈا میں ہائی کمشنر تعینات کرنے کی مخالفت کرتا رہا ہے تاہم وزیراعظم نواز شریف نے 20 فیصد نان کیریئر ہائی کمشنرز اور سفیر تعینات کرنے کے کوٹے کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے طارق عظیم کو اس عہدے پر تعینات کیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.