وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، الطاف حسین کیخلاف رینجرز کی جانب سے درج مقدمے پر تبادلہ خیال، برطانیہ میں بیٹھ کر کسی کو پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،وزیر داخلہ ،برطانوی شہری الطاف حسین پاکستانی سکیورٹی فورسز کو بد نام کررہے ہیں ، برطانیہ بیان بازی سے روکے ، پاکستان ،الطاف حسین کی فوج کے خلاف الزام تراشی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہو سکتی ہے ،چوہدری نثار
بدھ 18 مارچ 2015 21:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف رینجرز کی جانب سے درج مقدمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو رینجرز کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف درج مقدمے سے آگاہ کیااوربتایاکہ ایم کیو ایم کے قائد نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں سیکورٹی فورسز کے بارے میں قابل اعتراض گفتگو کی ۔
برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر کسی کو پاکستان اور اسکے سیکیورٹی اداروں کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی نقل بھی فراہم کی۔بی بی سی کے مطابق پاکستان کی حکومت نے برطانیہ سے کہا ہے کہ اْن کے شہری الطاف حسین پاکستانی سکیورٹی فورسز کو بدنام کر رہے ہیں اور برطانوی حکومت انھیں بیان بازی سے روکنے کے لیے قانونی راستے استعمال کرے۔
وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے اور اب برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ الطاف حسین کو بیان بازی سے روکے۔گذشتہ ہفتے رینجرز حکام نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو چھاپہ مارا تھا، اور سزا یافتہ مجرموں سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا تھا۔وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمیشن سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ان حالات میں جب آپریشن ضربِ عضب میں فوج کو کامیابیاں مل رہی ہیں، برطانوی شہری الطاف حسین کی فوج کے خلاف الزام تراشی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہو سکتی ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ رینجرز حکام نے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد الطاف حسین نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اور وزارت داخلہ اس سلسلے میں برطانوی حکومت سے بات کرے۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی
-
امریکہ میں مقیم پاکستانی معروف بزنس مین انجینئر چوہدری مقصود کمبوہ کی کیلیفورنیا کے گورنر کے ساتھ ملاقات
-
پاکستان میں زراعت ، غذائی تحفظ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ،کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہےوزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 13 مئی سے عوامی جمہوریہ چین کا چار روزہ دورہ کریں گے
-
بریسٹ فیڈنگ کی بجائے ڈبے کے دودھ کا استعمال، فائدہ مند یا نقصان دہ؟
-
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیرافضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
-
عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اگر وہ یہ لڑائی ہار گیا تو پاکستان ہار جائے گا، فواد چوہدری
-
آصف علی زرداری کو پارک لین ،توشہ خانہ ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ مل گیا
-
گورنر ہائوس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا علی امین کو چیلنج
-
میں کبھی گورنر راج نہیں لگائوں گا، فیصل کریم کنڈی
-
ایف بی آر نے سمز بلاک کرنے کیلئے 5 ہزار نان فائلرز کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو فراہم کردیں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.