کویت وزیر پانی وبجلی کویتی ارکان پارلیمنٹ پر رشوت لینے کے الزامات لگانے کے بعد مستعفی
جمعرات 19 مارچ 2015 12:06
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کویت کے وزیر پانی و بجلی عبدالعزیز الابراہیم کویتی ارکان پارلیمنٹ پر رشوت لینے کے الزامات لگانے کے ایک روز بعد مستعفی ہو گئے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ نے پبلک ورکس کی وزارت کاعہدہ بھی رکھنے والے عبدالعزیز الابراہیم کا استعفیٰ منظور کر لیا کابینہ کے امور بارے وزیر مملکت شیخ محمد عبداللع الصباح کی طرف سے جاری بیان میں عبدالعزیز الابراہیم کے استعفیٰ کی وجوہات بارے کچھ نہیں بتایا گیا تاہم کہا گیا کہ الابراہیم کے استعفیٰ سے خالی ہونے والے عہدہ پر یاسر حسن کی تقرری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر عبدالعزیز الابراہیم نے ٹویٹر پر ارکان پارلیمنٹ کو سوال کرنے کے عوض لاکھوں دینارز کی ادائیگی بارے رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رشوت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وزیر عبدالعزیز الابراہیم کے تبصرہ کے بعد کویت کی پارلیمنٹ کے اراکین قانون ساز نے ان کے خلاف واویلا کیا اور ان سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جس پر وہ اگلے روز ہی اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.