نریندر مودی اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر نواز شریف سے کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے مذاکراتی عمل شروع کرنے پر بات چیت کریں گے
جمعرات 19 مارچ 2015 12:22
نئی دہلی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اگلے سال کے آغاز پر اسلام آباد میں منعقد ہونی والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر پاکستانی ہم منصب کے ساتھ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلیے مذاکراتی عمل شروع کرنے پر بھی بات چیت کریں گے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی خارجہ سیکریٹری نے وزیراعظم مودی کا وزیراعظم نواز شریف کو خط پہنچایا جس میں نہ صرف سارک کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی گئی بلکہ یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے۔
یہ بات وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے وزیراعظم مودی کے خط کے مندرجات کا حوالہ دیتے ہوئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ ان ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم مودی کا خط بھارتی موقف میں تبدیلی کا عکاس ہے، بھارت نے گزشتہ برس پاکستانی حکام کی مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ ملاقات پر ناراض ہونے کا بہانہ بنا کر سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات ملتوی کر دیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.