جے سالک نے سانحہ لاہورکے شہداء کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں
دہشت گرد بزدلانہ ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں ‘ ناپاک ارادے کامیاب نہیں ہونگے ‘ جے سالک
جمعرات 19 مارچ 2015 17:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کنوینئیر ورلڈ مینارٹیز الائنس اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے یونائٹڈکونسل آف چرچز ، اسلام آباد، کے تحت مقامی پاسٹرز ، مذہبی رہنماوٴں ، اور سماجی کارکنان کے ہمراہ سانحہ لاہورکے شہداء کے لئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شمعیں روشن کیں۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں تاہم ہم ان کے گندے اور ناپاک ارادوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ ہی کوئی ملک، کیوں کہ کوئی مذہب اس طرح کی تعلیمات دے ہی نہیں سکتا ، غیر انسانی حرکتیں کرنے والے ملک میں بین المذاہب فسادات چاہتے ہیں لیکن ہم سب کو پر امن رہ کر انہیں شرمندہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پریونائٹڈکونسل آف چرچز ، اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل پاسٹر سیمسن سہیل نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعابھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.