ملک میں مردم شماری اور خانہ شماری کرانے کے لئے شماریات ڈویژن نے تیاریاں شروع،
مردم شماری کے لئے دنیا بھر میں رائج جدید طریقوں کو استعمال کرنے کا فیصلہ
جمعرات 19 مارچ 2015 23:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ملک میں مردم شماری اور خانہ شماری کرانے کے لئے شماریات ڈویژن نے تیاریاں شروع کر دیں ،مردم شماری کے لئے دنیا بھر میں رائج جدید طریقوں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزارت خزانہ نے شماریات کے افسران سے مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ملک میں چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری کرانے کی منظوری کے بعد شماریات ڈویژن نے بھی اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی ہے ملک میں 17سال بعد مردم شماری کرانے کے بارے میں چاروں صوبوں سے بھی تجاؤیز لی جائیں گی اور انہی تجاؤیز کی روشنی میں مردم شماری اور خانہ شماری کرانے کا منصوبہ تیار کیا جائے گا ادارہ شماریات کے ذرائع کے مطابق مردم شماری اور خانہ شماری کرانے کیلئے دنیا بھر میں رائج جدید طریقوں کو اپنانے کے بارے میں بھی غور کیا جائے گاتاکہ صوبوں کو پہلے کی طرح مردم شماری اور خانہ شماری پر پائے جانے والے شکوک و شبہات کا دور کیا جاسکے ذرائع کے مطابق ملکبھر میں مردم شماری اور خانہ شماری کے لئے نادرہ حکام سے بھی مدد لینے کا امکان ہے جبکہ حساس علاقوں میں فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مردم شماری کرانے میں حکومت کا ساتھ دیں اس سلسلے میں فوجی حکام سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں مردم شماری اور خانہ شماری کے حوالے سے ادارہ شماریات کے ڈائریکٹر جنرل محمد بشیر جنجوعہ نے بتایا کہ ہم ملک میں مردم شماری اور خانہ شماری کرانے کے لئے مکمل طورپر تیار ہیں اور حکومت کی جانب سے مردم شماری کے حوالے سے ہدایات موصول ہونے کے بعد اس پر مذید کام کیا جائے گا انہوں نے بتایاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ مردم شماری کرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تاہم یہ ابھی قبل از وقت ہے اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈروں سے بات چیت کے بعد متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
۔۔۔۔اعجازمحمدمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.