صولت مرزا کے انکشافات، سندھ کی مختلف جیل میں تعینات افسران و اہلکاروں کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع،
سکیورٹی کو مزید سخت کرنے اور جیلوں میں موجود اہم ملزمان کے رابطوں کو توڑنے کیلئے حکمت عملی کا تعین کرلیا گیا ،عملے کی تبدیلی پر بھی غور
جمعرات 19 مارچ 2015 23:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے حالیہ انکشافات کے بعد اہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ کی مختلف جیل میں تعینات افسران و اہلکاروں کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اہم ادارے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کراچی سمیت دیگر جیلوں میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو کون کون سے افسران اور اہلکار مبینہ طور پر رابطے اور دیگر سہولیات فراہم کرتے ہیں اور اس بات کی بھی نگرانی کی جارہی ہے کہ اہم قیدیوں سے ملاقات کے لیے جیل میں کون کون سے افراد آتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سندھ کی جیلوں میں سکیورٹی کو مزید سخت کرنے اور جیلوں میں موجود اہم ملزمان کے رابطوں کو توڑنے کے لیے حکمت عملی کا تعین کرلیا گیا ہے اور جو افسران یا اہلکار قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی میں ملوث ہیں ان کی نشاندہی کے بعد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور دیگر جیلوں کے عملے کی تبدیلی پر بھی غورکیا جارہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.