کراچی، لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کی کار کردگی کی بہتری کیلئے تین سینےئر افسران فارغ
جمعرات 19 مارچ 2015 23:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پراجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ نے محکمے کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے لئے تین سینےئر افسران کو محکمہ سے فارغ کر دیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد سرفراز خان نے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیرتقریباً 4 سال سے التوا کا شکار ہے لہٰذا ایکپریس وے کی تعمیرمیں رکاوٹوں کو دور کرنے کی کارروائی کو تیز کرنے کے لئے بھرپور اقدامات فوری طور پر شروع کر دئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے بقیہ 2.2 کلومیٹر کے راستے میں حائل نا جائز تجاوزات کو ہٹانے کے لئے کام کو 30 جون 2015 تک مکمل کرنے کے لئے عملی اقدامات تیز کئے جا رہے ہیں۔ پراجیکٹ سے فارغ کئے جانے والے افسران میں شارق الیاس ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میونسپل سروسز کے گریڈ 19 کے افسر جو کہ لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں پر ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر تعینات تھے انکو محکمے سے فارغ کر دیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ وہ لوکل گورنمنٹ ،حکومت سندھ سے اپنی تعیناتی کے لئے رابطہ کریں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.