جماعت اسلامی کی دوروزہ تربیت گاہ برائے امراء اور سیکرٹریز 21مارچ کوپشاور میں شروع ہوگی،
شیڈول کے مطابق تربیت گاہ کے شرکاء سے مرکزی امیر سراج الحق کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے
جمعہ 20 مارچ 2015 20:54
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی کی دوروزہ تربیت گاہ برائے امراء اور سیکرٹریز 21مارچ ہفتہ کے روز سے المرکز اسلامی پشاور میں شروع ہورہی ہے۔ تربیت گاہ میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی ، ایجنسیز ، زونل اور مقامی امراء اور سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ تربیت گاہ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا اوراختتام 22مارچ کو ہوگا۔
جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر صابر حسین اعوان کو ناظم اجتماع مقرر کیا گیاہے۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تربیت گاہ کے شرکاء سے مرکزی امیر سراج الحق کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے جن میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان،نائب امراء مولانا محمد اسماعیل،ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، مشتاق احمد خان ، صوبائی سیکرٹری جنرل شبیر احمد خان ، سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان اور الخدمت فاوٴنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر نورالحق شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.