مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعہ طے ہونا جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے، آصف زرداری،
اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے تاکہ تمام مسائل جمہوری انداز میں حل ہوسکیں، رحمن ملک سے ملاقات میں گفتگو ملاقات میں سیاسی صورتحال ، ایم کیو ایم سے ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعہ طے ہونا جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے،اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے تاکہ تمام مسائل جمہوری انداز میں حل ہوسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک سے ملاقات میں کیا جنہوں نے ہفتہ کے روز بلاول ہاوٴس میں ان سے ملاقات کی ۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رحمن ملک نے سابق صدر کو وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر ہونے والے اتفاق رائے سے بھی آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعہ طے ہونا جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے ۔
اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے تاکہ تمام مسائل جمہوری انداز میں حل ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے سیاسی قوتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.