بلوچستان کے قیمتی معدنیات کی بندر بانٹ روکنے کیلئے ریکوڈک کے متعلق جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی،حافظ حسین احمد،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن کو نظر انداز کرکے ٹیتھیاں کاپر کمپنی سے مذاکرات شروع کیئے، دیکھتے ہیں وہ لندن سے مالک بن لوٹتے ہیں یا ماضی کی لکیر کھینچیں گے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی (ف)
ہفتہ 21 مارچ 2015 23:08
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء ) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے اعلان کیا ہے کہ ریکوڈک کے متعلق جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی تاکہ بلوچستان کے قیمتی معدنیات کی بندر بانٹ روکی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن کو نظر انداز کرکے ٹیتھیاں کاپر کمپنی سے مذاکرات شروع کیئے دیکھتے ہیں وہ لندن سے مالک بن لوٹتے ہیں یا ماضی کی لکیر کھینچیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاغی کے صدر مقام دالبندین کی مدرسہ جامعہ محمودیہ مدینتہ العلوم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے دالبندین میں منعقد کی جانے والی اے پی سی میں چاغی کوئٹہ کی نشست کے ایم این اے، چاغی کے ایم پی اے ودیگر عوامی نمائندوں سمیت مذکوہ نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی رہنماؤں اور اپوزیشن جماعتوں کے عہدیداروں کو دعوت دی جائے گی جن سے رابطے کیئے جا رہے ہیں جن کی مشاروت سے اے پی سی کا اہتمام کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈاکٹر مالک بلوچ ٹی سی سی سے مک مکا کر رہے ہیں دوسری جانب ثمر مبارک مند نے ریکوڈک کے نام پر قومی خزانے کو دو ارب روپے کا نقصان پہنچایا جس کے باعث ریکوڈک کے متعلق غیر یقینی صورتحال پید ا ہو گئی ہے جس کے متعلق بلوچستان اسمبلی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا جا رہاجو افسوسناک اور قابل مزمت عمل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل لاوارث نہیں ہیں جن کا ہر فورم پر دفاع کیا جائے گا کیونکہ اگر بات صرف داکٹر مالک تک محدود ہوتی تو ٹھیک تھی لیکن ہم یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اصل مالک ڈاکٹر مالک نہیں کوئی اور ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.