آل پاکستان مسلم لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے ، پارٹی رکنیت سازی کا اعلان
اتوار 22 مارچ 2015 13:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا اور پارٹی کی رکنیت سازی کا فیصلہ بھی کیاجبکہ پرویز مشرف کاکہناتھاکہ سیاسی طورپر کسی کے ساتھ برابری کرنااُن کی توہین ہے ، پاکستان کے ساتھ ہی ہم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی زیرصدارت ہواجس میں صوبائی اور بیرون ملک مقررکیے گئے عہدیداروں نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران ملکی اور سیاسی صورتحال پر غور کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کاکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے اور کامیاب ہوں گے ، پارٹی کو ملک گیر سطح تک لے جاناچاہتے ہیں تو تنظیم سازی نچلی سطح تک لے جاناہوگی ، تنظیم سازی کے بغیر جماعت نامکمل ہے ۔(جاری ہے)
پرویزمشرف کاکہناتھاکہ وہ سیاسی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں ، عہدیداروں نے مشکل حالات میں پارٹی چلائی اور عہدیداروں میں کوئی بھی کروڑ پتی اور ارب پتی نہیں ، ملک تباہی اور بدحالی کی جانب جارہاہے ، پاکستان ہے تو ہم ہیں ، ورنہ کچھ نہیں ، ہمیں سوچناچاہیے کہ پاکستان کے حق میں کیا کرسکتے ہیں ؟ مشرف کاکہناتھاکہ سیاسی طورپر کسی کے ساتھ برابری کرنامیری توہین ہے ، اپنی مددآپ کے تحت کنونش کروائیں گے ، اپنا حصہ بھی ڈالوں گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.