
وطن عزیز پر اگر جان بھی قر بان کر نی پڑی تو گریز نہیں کیا جائے گا ،عبدالقیوم قمر
پیر 23 مارچ 2015 16:09
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)وطن عزیز پر اگر جان بھی قر بان کر نی پڑی تو گریز نہیں کیا جائے گا سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی طرف سے پاک فوج کی مسلح پریڈ منانے سے جذبوں اور وطن سے محبت سے سر شار ہونے کا درس دے کر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو مضبوط کر نے کیلئے جو قدم اٹھایا لائق تحسین ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور عوام یو م تجدید کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ شہیدا کی قر بانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گئیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکال کر رہ دیں گئے قائد تحریک آزادی کشمیر رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے تحریک آزادی کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کر کے بھارتی ظم و ستم کو پوری دنیا میں اجاگر کر دیا ہے جبکہ صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ریاستی تشخص کی بحالی ،اور پاکستان می مضبوطی کیلئے شب روز محنت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار عبدالقیوم قمر ،مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی جمیل تبسم، ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس اسلم بٹ، سابق چیئر مین زکوة و مسلم کانفرنس کے سنیئر رہنما شکور مغل، سابق کونسلر مسلم کانفرنسی رہنما شعیب میر، مسلم کانفرنسی رہنما عبدالعزیز،سہیل ریاض، مہربان یاسین ،ابرار ایڈووکیٹ، چوہدری راسب نے مرکزی الیکشن آفس میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج یوم پاکستان کے موقع پر سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے 7سال بعد پاکستان کے جذبوں کو زندہ کر نے کیلئے پریڈ کا اہتمام کیا کشمیری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کی آپریشن ضرب غضب میں شہید ہونے والے فوجی جوانوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اس موقع پر مزکورہ رہنماؤں نے کہا کہ عبدالقیوم قمر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جس طرح لوگوں کو جھوٹا لالچ اور دھونس کے زریعے سے خرید نے کی ناکام کوشش اور غیر ریاستی سیاست کو پروان چڑھانے کیلئے بڑے بڑے بے تاب رہنمانہیں جانتے کہ میرپور کی غیور عوام عقل مند اور باشعور ہیں جو اپنے ووٹ اور مسائل کے حل کیلئے اپنا کردارادا کر نا باخوبی جانتے ہیں میری میرپور کی غیور عوام سے امید ہے کہ وہ 29مارچ کو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے انتخابی نشان گھوڑے پر مہر لگا کر ریاست کے تشخص کی علامت اور تحریک آزادی کشمیر کی ضامن جماعت کو کامیاب کروائیں گئے ۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.