Live Updates

عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان

منگل 17 جون 2025 15:22

عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق ..
چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے سات دہائیوں سے حل طلب مسائل کو حل کرتے ہوئے ریاست کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا لیکن عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، ختم نبوت کے لیے آئین میں ترمیم، آزادکشمیر کی منتخب اسمبلی اور حکومت کو تیرویں ترمیم کے ذریعے بااختیار بنایا مالیاتی خودمختاری کی منزل حاصل کی جو بچیاں ننگے پاؤں اپنے حق کے لیے احتجاج کرتی تھیں کے ساتھ ساتھ دہائیوں سے نظام کے ستائے باصلاحیت نوجوانوں نے ہمارے دور میں میرٹ پر این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نوکریاں حاصل کیں آزادکشمیر کے ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے تک عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ان سب کا کریڈٹ میری جماعت اور خاص کر میرے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو جاتا ہے جماعت میں روزانہ جوق درجوق لوگوں کی شمولیت انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں کامیابی کی ضمانت ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے چناری کے نواحی علاقے امرا ساون میں ایک بڑی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید رحمان شاہ،سید ساجد حسین کاظمی سید ساجد حسین کاظمی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سید مہران بخاری انجینئر سید نسیم حیدر کاظمی ڈاکٹر سید نعیم حیدر کاظمی سید اسرار کاظمی ڈاکٹر بلال حیدر کاظمی سید مبارک کاظمی سید اسد بخاری سید مدثر بخاری سید قدیر بخاری سید اسامہ بخاری سید توقیر بخاری سید عابد بخاری حنیف اعوان چوہدری جواد نیپاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ مرزا آصف مغل کی رہائش گاہ پر منعقدہ الگ تقریب میں منظور مغل،ذوالفقار مغل،مبشر مغل نے بھی قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف اور راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر ممبر مرکزی مجلس عاملہ مرزا آصف مغل سید طیب ہمدانی منیر ہمدانی سید امداد ہمدانی امتیاز ہمدانی اسد ہمدانی صغیر بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ ممبر ضلع کونسل عظیم زاہد ایڈووکیٹ سابق امیدوار ضلع کونسل امتیاز ہمدانی مولوی مشتاق راجہ قاصد سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ راجہ ارشد منیر وسیم احمد خان و دیگر بھی موجود تھے راجہ محمد فاروق حیدر خان کا تقریب آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا کارکنوں نے پرجوش نعرے بازی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی تعمیراتی کاموں کو ووٹ سے مشروط کبھی نہیں کیا دارلحکومت جب منتقل ہورہا تھا تب اپنء جماعت کی حکومت کے خلاف تحریک چلائی کہ دارلخلافہ ہماری عزت کی پگڑی ہے اس کی حفاظت کرینگے عوام نے ہمارا ساتھ دیا جہلم ویلی کو ضلع کا درجہ دلوایا سب سے بڑا کام جو رب کریم نے ہم سے لیا وہ ختم نبوت کے لیے آئین میں ترمیم کا تھا میرا ایمان ہے وہ میرے اور میرے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ میرے ووٹرز کے لیے بھی باعث مغفرت بنے گا آزادکشمیر کے ہزاروں نوجوانوں کو جو نظام سے مایوس ہوچکے تھے کو ان کی اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر سیاسی سفارش تمام دباو کو پس پشت ڈال کر نظام کا حصہ بنایا تیرویں ترمیم سمیت سارے کام کا کریڈٹ میرے ووٹرز کو جاتا ہے جنہوں نے مجھے منتخب کرکہ بھیجا جو لوگ گزشتہ الیکشن میں کسی مجبوری کی وجہ سے چھوڑ کر گئے تھے وہ واپس آرہے ہیں تو ان کو خوش آمدید کہتے ہیں صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجاے تو اسے بھولا نہیں کہتے دوسری جماعتوں سے نون لیگ میں آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان کی عزت نفس کا تحفظ اولین ترجیح ہے ہم سب نے ملکر اس ریاست کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے انشائاللہ وہ وقت جلد آئیگا جب آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات