پاکستان اور قطر نے تعلیم، ثقافت، امور نوجوانان اور کھیلوں کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی تمام شعبوں میں قطر کو سرمایہ کاری کی دعوت ،پاکستان ، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کاخواہاں ہے ، قطر ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے جن کی ترسیلات زر پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں قابل قدر حیثیت رکھتی ہیں ،پاکستان قطر کی طرف سے افرادی قوت میں مزید اضافے کا خیرمقدم کرے گا ،نواز شریف ، تجارت کے فروغ ، دفاع اور افرادی قوت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات پر اتفاق،قطر توانائی کے شعبے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کا مثبت انداز میں جائزہ لے گا ،امیر قطر کی گفتگو
پیر 23 مارچ 2015 22:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) پاکستان اور قطر نے تعلیم، ثقافت، امور نوجوانان اور کھیلوں کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام شعبوں میں قطر کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کاخواہاں ہے قطر ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے جن کی ترسیلات زر پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں قابل قدر حیثیت رکھتی ہیں پاکستان قطر کی طرف سے افرادی قوت میں مزید اضافے کا خیرمقدم کرے گا پیر کو پاکستان اور قطر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور امور کا جائزہ لیا گیا مذاکرات میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم نواز شریف اور قطر کے وفد کی قیادت امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.