ملتان ، سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نصر اللہ کو پھانسی دے دی گئی
منگل 24 مارچ 2015 10:57
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) ملتان کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نصر اللہ کو پھانسی دے دی گئی۔منگل کو سینٹرل جیل میں میں قید سزائے موت کے قیدی نصراللہ کو 5 بج کر 30 منٹ پر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ سزائے موت کے قیدی نصراللہ نے 1994 میں بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے مظفر گڑھ کی عدالت میں پیشی پر آنے والے ملزم الطاف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
اس کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا تھا۔ مظفر گڑھ کی عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔(جاری ہے)
ملزم کی اعلیٰ عدالتوں میں تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں جبکہ صدر پاکستان نے بھی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔ جس پر سیشن عدالت مظفر گڑھ نے ملزم کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کئے جس پر عمل در آمد کیاگیا۔پھانسی کے وقت جیل کے گردونواح میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد 3 ماہ کے دوران 54 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔اس سے قبل 6 سال کے دوران صرف 2 افراد کی سزائے موت پر عملدار آمد ہوا تھا ان دونوں کو بھی فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزاء دی تھی۔16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد حکومت نے پھانسی پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.