مجوزہ جوڈیشل کمیشن 2013ء کے عام انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا ، آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت الیکشن ٹربیونل اختیارات کو ختم نہیں کیا گیا ، جوڈیشل کمیشن انتخابات کے شفاف یا دھاندلی زدہ ہونے بارے اپنی سفارشات دے گا، تحریک انصاف کو اب اسمبلیوں میں واپس آ جانا چاہیے، سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی باتیں درست نہیں،
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور اعتراز احسن کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 24 مارچ 2015 18:55
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا کمیشن 2013ء کے عام انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا ، آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت الیکشن ٹربیونل اختیارات کو ختم نہیں کیا گیا ، کمیشن انتخابات کے شفاف ہونے یا دھاندلی زدہ ہونے کے بارے میں اپنی سفارشات دے گا ۔
تحریک انصاف کو اب اسمبلیوں میں واپس آ جانا چاہیے ۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا بات چیت کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتراز احسن نے کہا کہ جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ ایم کیو ایم نے کمیشن کے قیام کی مخالفت کی ہے یہ ان کی جماعت کی اپنی رائے ہے ، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران دیگر تمام جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حمایت کی ہے ، اعتراز احسن نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت الیکشن ٹربیونل کو جو اختیارات حاصل ہیں انہیں جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے ختم کیا گیا نہ ہی ایسا کیا جاسکتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.