حکومت پنجاب مظلوم کسانوں کے مطالبات تسلیم نہ کر کے ان پر ظلم کررہی ہے جو جمہوریت کی دعویدار حکومت کو زیب نہیں دیتا،سینیٹر سعید غنی
بدھ 25 مارچ 2015 19:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے بدھ کو لاہور میں کسانوں پر ہونے والے پولیس کے وحشیانہ تشدد اور گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں پر امن کسان مظاہرین کے خلاف کارروائی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیاہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ حکومت پنجاب مظلوم کسانوں کے مطالبات تسلیم نہ کر کے ان پر ظلم کررہی ہے جو جمہوریت کی دعویدار حکومت کو زیب نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی معاشرے کے مختلف طبقات جن میں اساتذہ، وکلا، ڈاکٹرز،نابینا افراد اور نرسیں شامل ہیں ان پر بھی پنجاب پولیس اپنا قہر ڈھاتی رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے متنبہ کیا کہ کسانوں کو دیوار سے لگانے کا انجام بھیانک ہو گا کڑی دھوپ، جھلساتی گرمی اور لہو جما دینے والی سردی میں یہی کسان قوم کو گندم چاول کپاس دیتا ہے لیکن اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا بدلہ کبھی نہیں لیتا ،معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کسانوں پر پولیس کاوحشیانہ تشدد احسان فراموشی ہے۔
سینیٹر سعید غنی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں گرفتار کئے گئے کسان مظاہرین کو فی الفور رہا کیا جائے اور کسانوں پر وحشیانہ تشدد کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حمزہ شہباز شریف
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.