فرنٹیئرکوربلوچستان کی کوئٹہ،ڈیرہ مرادجمالی اورحب کے علاقوں میں کارروائی، ڈیرہ مراد جمالی سے3شرپسندگرفتار،کوئٹہ میں چیکنگ کے دوران3غیرملکی گرفتار،حب میں غیرقانونی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بناکر 8500 لیٹرڈیزل برآمدکرلیا، ترجمان ایف سی

بدھ 25 مارچ 2015 22:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) فرنٹےئرکوربلوچستان کی کوئٹہ،ڈیرہ مرادجمالی اورحب کے علاقوں میں کارروائی۔ کارروائی کے دوران ڈیرہ مراد جمالی سے3شرپسندگرفتارجبکہ کوئٹہ میں چیکنگ کے دوران3غیرملکی گرفتارکرلیا گیا اورحب میں غیرقانونی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 8500 لیٹرڈیزل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں کارروائی کے دوران 3شرپسندوں کو بمعہ ہتھیار حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی جبکہ کوئٹہ میں چیکنگ کے دوران 3غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دےئے ۔

ایک دوسری کارروائی میں فرنٹےئرکوربلوچستان نے حب کے علاقے میں غیرقانونی تیل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے مختلف کوچوں سے 8500لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ مذکورہ ایرانی ڈیزل مند،تربت اورگوادرسے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔