بجلی کی کمی کے مسئلے پر بھی جلد قابو پالیں گے،کل آنے والا پاکستان معاشی طور پر درست ہو گا،حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی منفی سے مثبت کر دی ہے، پاکستان کی شرح نمو گذشتہ 6 برسوں سے بہت بہتر ہو گئی ہے، معاشی استحکام کے لیے میثاق جمہوریت جیسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ،وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کے ایس ای کی ٹاپ لسٹ کمپنیوں میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
بدھ 25 مارچ 2015 23:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی منفی سے مثبت کر دی ہے ۔ پاکستان کی شرح نمو گذشتہ 6 برسوں سے بہت بہتر ہو گئی ہے ۔ معاشی استحکام کے لیے میثاق جمہوریت جیسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اگلے تین برسوں میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے ۔
وہ بدھ کو پی اے ایف آڈیٹوریم میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کی ٹاپ لسٹ کمپنیوں میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں معاشی مسائل کا سامنا تھا ۔ حکومت چار نکاتی منشور پر عمل پیرا ہے ، جس میں دہشت گردی کا خاتمہ ، توانائی کا بحران ، معیشت کا استحکام اور سماجی شعبے کی ترقی شامل ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے عزم کے باعث آج ملک کی معیشت ماضی کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 9 سال بعد سکوک بونڈز کا اجرا بڑی کامیابی ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ یورو بونڈز پر بھی توقع سے زیادہ پیشکش موصول ہوئی ہیں ۔ تھری جی ، فور جی لائسنس کے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے اور ان کی فروخت سے 9 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔حکومت نے اپنی مختصر مدت میں معاشی اعشاریوں کی سمت درست کر دی ۔ کل آنے والا پاکستان معاشی طور پر درست ہو گا انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں ۔ ملک کی معاشی ترقی کیلیے حکومت سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ یہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ، جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچا ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور اس کی تکمیل کو آخری اہداف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کی تعریف کی اور سرمایہ کاروں کو کہا کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کریں ، حکومت انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی کے مسئلے پر بھی جلد قابو پالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس اقدامات سے معاشی ترقی اور استحکام کے اہداف حاصل کیے جائیں گے اور سماجی شعبے کی ترقی پر بھی ہماری خصوصی توجہ ہے ۔ ہم ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں ۔ اس کے لیے ہماری پالیسی مضبوط اور مستحکم ہے ۔ ترقی کے اہداف کو بتدریج حاصل کر رہے ہیں ۔ قوم بے جا اور بیمار ذہنوں کو نظر انداز کر دے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.