امریکہ کے بین الاقوامی سینٹر برائے مذہبی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات ،دارالعلوم حقانیہ کے تعلیمی ، انتظامی نظام اور ریسرچ و تحقیق کے شعبوں کو خراج تحسین
جمعرات 26 مارچ 2015 19:33
اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2015ء) امریکہ کے بین الاقوامی سینٹر برائے مذہبی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ ڈاکٹر ڈوگلس ایم جونسٹن کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات ، دارالعلوم حقانیہ کے تعلیمی اورانتظامی نظام اور ریسرچ و تحقیق کے شعبوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے مغربی دنیا اور تعلیمی اداروں کو آئیڈیل قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دارالعلوم حقانیہ کے چانسلر مولانا سمیع الحق سے اکوڑہ خٹک میں ملاقات کی اور عالمی امن کو درپیش خطرات امریکہ کی خارجہ پالیسی، مدراس، تعلیمی نظام پر تفصیلی بات چیت کی۔ کئی گھنٹوں کے اس دورہ میں مولانا سمیع الحق نے انہیں دارالعلوم کے بنیادی شعبوں ہائی سکول کے کئی سیکشنز،انگریزی کلاسز، لائبریریز او رریسرچ و تحقیق کے شعبوں سمیت درس نظامی شعبہ افتاء اور فقہ و حدیث اور اسلامی قوانین کے سپشلائزیشن پر بھی مفصل بریفنگ دی جس پر معزز مہمان نے حیرت اور تعجب کا اظہار کیا،شعبہ تخصص کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈوگلس نے کہاکہ دارالعلوم کا تعلیمی اور تحقیقی نظام نہایت متاثرکن ہے، یہاں جدید اصولوں پر مسائل کا حل نکالا جاتا ہے جو بہت مشکل کام ہے کیونکہ مغرب میں مذہب اور ریاست دو الگ الگ چیزیں ہیں، مذہب کو نظرانداز کرکے مسائل کا حل آسان ہے جبکہ یہاں ہر چیز کواسلام کے دائرے میں ڈالنا پڑتا ہے اور یہ مشکل کام یہاں انجام دیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.