کامونکے میں تیز رفتار ٹرک اور ٹرالی ٹریکٹر کا تصادم،3 خواتین جاں بحق 8افراد شدید زخمی

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:14

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) تیز رفتار ٹرک اور ٹرالی ٹریکٹر کا تصادم تین خواتین جاں بحق آٹھ افراد شدید زخمی ،بتایا گیاہے کہ جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے واہنڈو کے بد نصیب خاندان کے پچاس خواتین،بچے اور مر د ٹرالی ٹریکڑنمبر SL 5708 میں سوار ہوکر نوشہرہ ورکاں میں اپنے قریبی عزیز کی وفات پرجارہے تھے کہ دیوان روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نمبرLXX 3662نے ٹکر ماردی حادثہ کے نتیجہ میں ٹرالی میں سوار نذیراں بی بی ،رانی بی بی ،نسرین بی بی سکنان واہنڈو موقع پر ہی جاں ہوگئیں جبکہ محمدصدیق ،شرجیل حنیف ،ڈاکٹراسلم ،نوید ،عبدالحمید،عبدالرشید،ابرار ڈھلو ں شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچادیا گیاجاں بحق ہونے والی خواتین کی میتوں کو ان کے گھر پہنچادیا گیا جن کی نمازہ جنازہ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقہ واہنڈو میں اد ا کرکے مقامی قبرستان میں دفنا دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :