میرپور کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کا پیپلزپارٹی کی امیدوار کے حق میں دستبرداری سے ایک بار پھر نواز شریف اور آصف زرداری کا مک مکا ثابت ہوگیا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان
ہفتہ 28 مارچ 2015 19:36
اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرپور کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری سے ایک بار پھر نواز شریف اور آصف زرداری کا مک مکا ثابت ہوگیا ۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو میر پور کے ضمنی انتخاب میں پولنگ ڈے سے ایک ند قبل (ن) لیگی امیدوار ارشد عازی کے پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری اشرف کے حق میں دستبرداری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی نام نہاد میثاق جمہوریت کے نام پر کیا گیا جس کا واحد مقصد زرداری اور نواز شریف کی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر ایک بار پھر زرداری اور نواز ایک ہوگئے ہیں ، انہوں نے میر پور کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ (کل) 29 مارچ کو بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیں اور ” سٹیٹس کو “ کی قوتوں کو شکست فاش سے دو چار کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.