سعودی عرب اور یمن کے درمیان تنازعہ ایک گریٹ گیم ہے ، لیفٹیننٹ جنرل(ر ) عبدالقیوم،
امت مسلمہ کو اس صورتحال کے پس منظر میں اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہونگے، اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، استقبالیہ میں گفتگو
ہفتہ 28 مارچ 2015 21:45
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) سینٹ کے رکن لیفٹیننٹ جنرل(ر ) عبدالقیوم نے کہاہے کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان تنازعہ ایک گریٹ گیم ہے اور امت مسلمہ کو اس صورتحال کے پس منظر میں اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہونگے، کیونکہ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ وہ مسلم لیگی رہنما ملک فلک شیر اعوان کی طرف سے بلال آباد تلہ گنگ میں دیے جانے والے استقبالیہ میں گفتگو کر رہے تھے۔
خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ملک فلک شیر اعوان نے سنیٹر عبدالقیوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ جنرل عبدالقیوم نا صرف ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے بلکہ وہ ملک اور قوم کی بھی بھرپور انداز میں فکری رہنمائی کریں گے۔(جاری ہے)
استقبالیہ میں ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، ایم پی اے مہوش سلطانہ، بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی، سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ظفر بختاوری، چیئرمین پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر، راجہ ساجد اقبال، بشیر سوز، ملک امیر خان، معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی، پی ایم اے ضلع چکوال کے صدر ڈاکٹر زاہد ملک، ڈی سی او چکوال جاوید محمود بھٹی، ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود، ملک خالد ٹہی، ملک فیروز خان دھدیال، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمن، ٹی ایم او تلہ گنگ عابد ملک اور عمائدین علاقہ کی چیدہ چیدہ شخصیات موجود تھیں۔
جنرل عبدالقیوم نے مزید کہا کہ قوم کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ وزیراعظم نواز شریف کی پہلی ترجیحات ہیں،ملک میں امن ہوگا تو ترقی خود بخود ہوگی، جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی ہے، حتیٰ کے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے خلاف بھی ایف آئی آرز درج ہورہی ہیں، ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور تمام منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کی جائے گی۔ اختتامی دعا حاجی عبدالرزاق جامی نے کرائی اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور پرامن پاکستان کی خصوصی دعا کرائی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.