حکومتی سطح پر بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں سو فی صد مکمل ہیں، جماعت اسلامی کے ہم خیال جماعتوں سے رابطے جاری ہیں؛سینئر صوبائی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان
ہفتہ 28 مارچ 2015 23:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں سو فی صد مکمل ہیں اور جماعت اسلامی کے ہم خیال جماعتوں سے رابطے جاری ہیں جس سے مل کر صوبہ بھر میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کریں گے ۔ دیر بالا میں سڑکوں کا جال بچھا کر علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ۔
وہ دیر بالا کے علاقے شنگ میں سڑک کے بلیک ٹاپنگ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب سے قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، ممبرصوبائی اسمبلی ملک بہر ام خان ، امیر جماعت اسلامی ضلع دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
عنایت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم صوبے میں حکمرانی نہیں بلکہ عوام کے خدمت کے لیے حکومت میںآ ئے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایک لمحے کے لیے عوامی خدمت سے غافل نہیں ہیں۔خدمت کے سلسلے میں عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی ہے اور مستقبل میں اس کے انتہائی اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ اتحادی حکومت نے مثالی بلدیاتی نظام تشکیل دیا ہے اور انتخابات کے انعقاد کے بعد صوبہ بھر میں اس کے واضح ثمرات دکھائی دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے بھی نچلی سطح پر مکمل ہوں گے اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اختیارا ت براہ راست ان کے نمائندوں کو ملیں گے ۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اس حوالے سے پورے ملک میں سبقت حاصل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.