پہلی خاتون وزیر اعظم شہیدبے نظیر بھٹو کے قیمتی زیورات نیلام کرنے کا فیصلہ
3لاکھ ڈالر مالیت کا ہار،انتہائی قیمتی کڑا اور 2 بالیاں بھی شامل ہیں،حاصل رقم پاکستان اور سوئس حکومت کو ففٹی ففٹی ملے گی
اتوار 29 مارچ 2015 17:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سوئٹزرلینڈ سے شائع ہونے والے عالمی شہرت یافتہ میگزین کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوئس حکومت کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس کے دوران مبینہ طور پر قبضہ میں لئے گئے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق زیورات کے بارے میں اگر ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا جاتا تو سوئس حکومت ان زیورات کو نیلام کرنے کا حق رکھتی ہے تاہم سوئس قانون کے مطابق ایسی اشیاء کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم دونوں حکومتوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ سوئس عدالت نے 1997 میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کے دوران مبینہ طور پر زیورات کوقبضہ میں لیا گیا تھاجن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بے نظیر بھٹو کی ملکیت ہیں۔ (اشفاق رحمانی)مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.