پہلی خاتون وزیر اعظم شہیدبے نظیر بھٹو کے قیمتی زیورات نیلام کرنے کا فیصلہ،
3لاکھ ڈالر مالیت کا ہار،انتہائی قیمتی کڑا اور 2 بالیاں بھی شامل ہیں،حاصل رقم پاکستان اور سوئس حکومت کو ففٹی ففٹی ملے گی
اتوار 29 مارچ 2015 18:56
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) سوئٹزرلینڈ سے شائع ہونے والے عالمی شہرت یافتہ میگزین کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوئس حکومت کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس کے دوران مبینہ طور پر قبضہ میں لئے گئے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق زیورات کے بارے میں اگر ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا جاتا تو سوئس حکومت ان زیورات کو نیلام کرنے کا حق رکھتی ہے تاہم سوئس قانون کے مطابق ایسی اشیاء کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم دونوں حکومتوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ سوئس عدالت نے 1997 میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کے دوران مبینہ طور پر زیورات کوقبضہ میں لیا گیا تھاجن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بے نظیر بھٹو کی ملکیت ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.