شریف خاندان پرسعودی عرب کے احسانات کاقرض ریاست نہیں چکاسکتی‘چےئرمین سنی اتحاد کونسل،
یمن میں فوج بھیجنے کے فیصلے کی مزاحمت کی جائے گی ،پاکستانی حکومت پرائی جنگ میں کودنے سے گریز کرے‘صاحبزادہ حامدر ضا
اتوار 29 مارچ 2015 22:47
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضانے کہاہے کہ شریف خاندان پرسعودی عرب کے احسانات کاقرض ریاست نہیں چکاسکتی،یمن میں فوج بھیجنے کے فیصلے کی مزاحمت کی جائے گی ،پاکستانی حکومت پرائی جنگ میں کودنے سے گریز کرے،یمن کے مسئلے کو فرقہ واریت کارنگ نہ دیاجائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سنی اتحادکونسل کی کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مسلم حکمران یمن کے بحران کے حل کے لئے مصالحتی کرداراداکریں ۔
سعودی عرب کے ڈیڑھ ارب ڈالرکے بدلے پاکستانی فوج کویمن بھیجناملک دشمنی ہے ۔نوازشریف سعودی احسانات کابدلہ چکانے کے لئے ملک کی سلامتی داوٴپرنہ لگائیں ۔(جاری ہے)
امریکہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلاکراسرائیل کے عزائم پورے کرناچاہتاہے ۔صاحبزادہ حامدرضا نے مزید کہاکہ یمن کابحران شیعہ سنی کولڑانے کی امریکی سازش ہے ۔پاکستان پرائی لڑائی لڑنے کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
دہشت گردوں کے لئے آپریشن ضرب عضب دراصل ضرب غضب بن چکاہے۔حضورنبی کریم ﷺ کی تلوارسے محروم آپریشن ضرور کامیاب ہوگا۔وزارت خارجہ کو بوڑھے مشیروں کے ذریعے چلایاجارہاہے۔قوم کوحکمرانوں کے دعوے ،وعدے اورنعرے بہلانہیں سکتے۔نااہل اورنالائق وزیروں کی چھٹی کروائی جائے۔حکمران امریکی وسعودی خوشنودی کے لئے قومی مفادات قربان نہ کریں۔پاکستان یمن کے بحران کے حل کے لئے سفارتی کردراداکرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.