وکالت معزز اور باوقار پیشہ ہے تحریک انصاف کی حکومت عدلیہ سے منسلک حضرات کو قدر کے نگاہ سے دیکھتی ہے، افتخار علی مشوانی
پیر 30 مارچ 2015 19:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ وکالت معزز اور باوقار پیشہ ہے تحریک انصاف کی حکومت عدلیہ سے منسلک حضرات کو قدر کے نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وکلاء ہمارے لئے قابل احترام ہے ۔اُن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔وہ بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے نو منتخب عہدیداروں کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
جس سے تخت بھائی کے نو منتخب صدر قمر زمان ایڈکیٹ ، جنرل سیکرٹری عثمان غنی ایڈوکیٹ ، سابقہ صدر غلام حسین ایڈکیٹ، سابقہ جنرل سیکرٹری آصف نواز خان ایڈوکیٹ، اور انتخابی نگران کمیٹی کے چےئرمین حاجی عبدالرشید خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پشاور ریجن کے جوئینٹ سیکرٹری ندیم شاہ ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
وکلاء کے انتخابی عمل پُر امن طریقے سے مکمل ہونے پر تمام وکلاء برادری کو داد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے قانون کے حکمرانی کیلئے جو عظیم تحریک چلائی تھی۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ وکلاء برادری کا ساتھ دیکر آئین اور قانون کے حکمرانی کیلئے عملی جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے جتنے بھی مسائل ہے ۔ صوبائی حکومت نے ان کیلئے جامع پروگرام مرتب کیا ہے۔جس کیلئے تمام ضلعی اور سب ڈویژنل وکلاء کے مسائل جاننے کیلئے رپورٹ تیار کرنے کیلئے سرویں شروع کردیاہے۔ پورے صوبے میں ججز کے کمی کو پورا کرکے وکلاء کے مسائل حل کئے جائینگے۔ جس سے انصاف کی تاخیر میں رکاوٹیں ختم ہوگی۔کیونکہ پوری انصاف ملنے سے معاشرے سے جنگ وجدل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے وکلاء کو یقین دلایا کہ تخت بھائی بار کے جتنے بھی مسائل ہے اُس پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے دل مشافہ ملاقاتیں کرکے مسائل حل کئے جائینگے۔انہوں نے اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.